ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ:بس پکڑنے کے دوران حادثہ؛ ماں اور بیٹا ہلاک، 2 افراد زخمی

کاسرگوڈ:بس پکڑنے کے دوران حادثہ؛ ماں اور بیٹا ہلاک، 2 افراد زخمی

Mon, 17 Apr 2017 10:45:54    S.O. News Service

کاسرگوڈ 16؍اپریل (ایس او نیوز)یہاں پالڈکا کے قریب پیش آنے والے ایک المناک حادثہ میں بس پر چڑھنے کی کوشش میں ایک ماں اور اس کا ننھا سا بیٹا ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب رجنی (30 سال) نامی خاتون اپنے دو بچوں اور اپنی ماں کے ساتھ کسی رشتے دار کے یہاں جانے کے لئے کے ایس آرٹی سی بس میں سوار ہورہی تھی کہ ڈرائیور نے اچانک گاڑی آگے بڑھا دی۔ اس کے نتیجے میں ان لوگوں کا توازن بگڑ گیا اور وہ نیچے گرنے کے ساتھ بس کے پچھلے ٹائر کے نیچے کچل گئے۔ رجنی اور اس کا بیٹاموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ رجنی کی ماں اور اس کی بیٹی لتیکا(3سال) زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بس میں موجود مسافروں کے مطابق انہوں نے رجنی اور اس کے اہل خاندان کو بس میں سوار ہوتے دیکھ کر چلاتے ہوئے ڈرائیور کو ہشیار کیا تھا مگر ڈرائیور نے بے پروائی سے گاڑی آگے بڑھا دی، جس سے دو لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بڈاڈکا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کاسرگوڈ جنرل اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔


Share: